Sports

سٹیڈیم میں چرس پیے جانے پر عالمی نمبر ون سبالینکا نے میچ رکوا دیا

سٹیڈیم میں چرس پیے جانے پر عالمی نمبر ون سبالینکا نے میچ رکوا دیا
۱ دن پہلے

ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کسی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر چرس پینے پر کھیل رکوا دیا۔ وہ اسٹیڈیم میں موجود کسی شخص کی جانب سے چرس پینے کی بو سے پریشان ہوگئیں۔

 

سبالینکا نے میچ روک کر اس حوالے سے امپائر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سخت بو آرہی ہے اور کوئی  شخص چرس پی رہا ہے۔

 

اس پر امپائر نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سے کہا کہ وہ جو چاہیں سگریٹ پیئیں، مگر ٹینس کورٹ کے اطراف سگریٹ نوشی نہ کریں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں