Sports

بھارتی خواتین ٹیم محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی وصول کرے گی یا نہیں؟ بحث شروع

بھارتی خواتین ٹیم محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی وصول کرے گی یا نہیں؟ بحث شروع
۱ دن پہلے

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ویمن ایشیاء کپ 2026 کے فائنل کے موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ویمن ایشیاء کپ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

دوسری جانب اس حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے کہ اگر بھارتی خواتین ٹیم ایشیاء کپ کا فائنل جیتتی ہے تو کیا وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی یا نہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایشیاء کپ جیتنے والی بھارتی مینز ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس کے باعث تنازع پیدا ہوگیا تھا اور بھارتی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

 

عالمی سطح پر بھارتی ٹیم کے ٹرافی وصول نہ کرنے کے اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں