Sports

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
۱ منٹ پہلے

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں منعقد ہونے والے ایشین بیچ گیمز کے دوران انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

 

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اگر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) انعام بٹ کے موقف سے مطمئن نہ ہوئی تو ان پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

 

دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیمز سے قبل انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات استعمال کی تھیں، تاہم ان ادویات کا قوت بڑھانے یا کارکردگی بہتر بنانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے ادویات کی فہرست، میڈیکل اسکینز اور ڈاکٹری نسخے سے متعلق تمام معلومات واڈا کو فراہم کیں، جبکہ واڈا نے انہیں ایک سال تک ان ادویات کے استعمال کی اجازت بھی دی تھی۔

 

ڈوپنگ معاملے پر وضاحت کے لیے انعام بٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں