Business
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گیا
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین پریشان ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لینے اور آٹے کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔