Business

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
۱ منٹ پہلے

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

 

برینٹ خام تیل کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

 

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

 

گزشتہ سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں