Business
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 96.80 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 0.72 فیصد اضافے کے بعد 92.14 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.8 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بھی نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔
28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔