Entertainment
ہمیں مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے: شوہر مومنہ اقبال
مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
حمزہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب انہیں اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جان چلی جائے گی لیکن مبینہ طور پر کیے گئے اقدامات کی سزا ضرور ملے گی۔
حمزہ حبیب نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ کو ہراساں کرنے والا شخص بھی قرار دیا۔