Entertainment

مومنہ کی بہن کو آسٹریلیا لے کر گیا، ان کے وکیل نے 20 کروڑ کا مطالبہ کیا: ثاقب چدھڑ

مومنہ کی بہن کو آسٹریلیا لے کر گیا، ان کے وکیل نے 20 کروڑ کا مطالبہ کیا: ثاقب چدھڑ
۱ منٹ پہلے

مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کو ان کی پہلی شادی کا علم تھا، اس کے باوجود وہ ان سے شادی کی خواہشمند تھیں، جبکہ ان کے وکیل نے ان سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ایک انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وہ خود انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے کر گئے تھے اور وہاں اپنی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت بھی فراہم کی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ رمشا اقبال نے آسٹریلیا میں ان کے کاروباری پارٹنر کے خلاف مبینہ ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا اور ایک ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا، تاہم بعد ازاں یہ معاملہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں طے پایا، جو مبینہ طور پر رمشا اقبال پاکستان لے کر آئیں۔

 

ثاقب چدھڑ نے الزام عائد کیا کہ دونوں بہنوں نے ان کے خلاف بھی اسی طرز کا رویہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔

 

انہوں نے مومنہ اقبال کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ اداکارہ جانتی تھیں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں، اس کے باوجود وہ ان کی دوسری بیوی بننے پر آمادہ تھیں۔

 

ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ انہیں مومنہ اقبال کی 2018 میں ہونے والی شادی اور بعد میں طلاق کے بارے میں علم نہیں تھا، تاہم بعد میں انہیں اس شادی کا پتا چلا اور وہ مومنہ اقبال کے پہلے شوہر کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے وکیل نے ان سے رابطہ کرکے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطابق جب انہوں نے یہ رقم دینے سے انکار کیا تو انہیں 9 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، جبکہ مومنہ اقبال کی جانب سے 11 کروڑ روپے میں معاملہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں