Breaking News
پمز میں اصلاحات کے لیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم
وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں اصلاحات کے لیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں سرکاری اور نجی شعبے کے نامور ماہرینِ صحت کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی پمز کے انتظامی امور کا جائزہ لے گی اور ہسپتال کے معاملات چلانے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں وزیراعظم پمز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
علاوہ ازیں پمز کے امور چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔