Pakistan

راولپنڈی، سکول میں بچے سے زیادتی کرنے والے استاد کی اپیل خارج، سزا برقرار

راولپنڈی، سکول میں بچے سے زیادتی کرنے والے استاد کی اپیل خارج، سزا برقرار
۱ منٹ پہلے

راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے کے والدین نے استاد کی جانب سے بچے سے سکول میں مبینہ زیادتی کے کیس میں 3 سال بعد کامیابی حاصل کرلی۔

 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے مجرم استاد کی تیسری اپیل بھی خارج کردی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو برقرار رکھا۔

 

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل بینچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کی۔

 

ٹرائل کورٹ نے مجرم استاد کو 25 اپریل 2025ء کو عمر قید، 2 لاکھ روپے جرمانے اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی تھی۔

 

ٹرائل کورٹ نے دونوں مرتبہ مجرم کی پہلے سے دی گئی سزا کو برقرار رکھا۔

 

مجرم نے تیسری مرتبہ سزا کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں