Breaking News

پیٹرولیم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک

پیٹرولیم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اتار چڑھاؤ براہِ راست عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتے ہیں۔

 

انہوں نے ملک میں ایل این جی کی فراہمی سے متعلق بھی اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قطر سے مائع قدرتی گیس، ایل این جی، کا ایک کارگو آج کراچی پہنچ رہا ہے۔

 

علی پرویز ملک کے مطابق قطر نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات بہتر ہونے کے ساتھ ایل این جی کی سپلائی برقرار رکھنے اور اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور ایل این جی کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں