Pakistan

میانوالی میں خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ

میانوالی میں خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ
۱۲ گھنٹے پہلے

میانوالی کی نئی آبادی محلہ میانہ سے ایک خاتون اپنے 4 بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے موبائل فون کی آخری جگہ چک 65 شمالی، ضلع سرگودھا میں معلوم ہوئی، جس کے بعد موبائل فون بند ہو گیا۔

 

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود بیوی اور بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 

 

پولیس کے مطابق واقعہ 4 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں