Business

آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان

آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
۱۲ گھنٹے پہلے

آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات ورچوئلی ہونے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا اجرا ہے۔

 

تاہم بجلی کے شعبے میں بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے کے معاملے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کے لیے پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے بھی آگاہ کرے گا

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں