Breaking News

حوثی پیشقدمی:سعودی عرب نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت مانگ لی،اسرائیلی میڈیا

حوثی پیشقدمی:سعودی عرب نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت مانگ لی،اسرائیلی میڈیا
۱ گھنٹے پہلے

یمن میں حوثی ملیشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے باعث سعودی عرب نے اسرائیل سے انٹیلی جنس اور دیگر معاونت طلب کرلی ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا ادارے اسرائیل ہیوم کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس حوالے سے یروشلم کو درخواست بھیجی، جو امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ذریعے اسرائیل تک پہنچائی گئی۔ درخواست کا تعلق بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان اہم بحری راستے باب المندب کو درپیش خطرے سے ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ریاض کو خدشہ ہے کہ حوثیوں کی مزید پیش قدمی کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوسکتی ہے، جس سے خطے کی تجارت اور عالمی بحری نقل و حمل متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

 

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور باب المندب تک پہنچ گئے ہیں۔

 

باب المندب بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان واقع ایک انتہائی اہم تزویراتی بحری گزرگاہ ہے، جس کی سلامتی عالمی تجارت اور بحری آمدورفت کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں