World
بنگلہ دیش ،عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریبونل نے یہ فیصلہ 15 ستمبر 2026 کو سنایا۔ مقدمہ 2024 میں ہونے والی طلبہ تحریک کے دوران مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات سے متعلق تھا۔
عدالت نے تمام 7 رہنماؤں کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی۔
سزائے موت پانے والے رہنماؤں میں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔
ٹریبونل کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق مقدمے میں سامنے آیا ہے۔