Business
سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 268 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔