عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، پاکستان میں پھر بڑااضافہ
امریکا اور ایران کی جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل عالمی مارکیٹ میں 123 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
دوسری جانب پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔