Breaking News
مکہ پرحملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ امت مسلمہ اس حملے کا بھرپور جواب دے گی اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ان کے مطابق سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوہرے رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔