Pakistan
حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور ملازم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 ستمبر تک توسیع
ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں عدالت نے گرفتار ملزمان ان کے شوہر سہیل اصغر اور ملازم ذیشان ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی۔
کیس کی سماعت سول جج عاصم ممتاز نے کی، جس کے دوران دونوں ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاخیر پر پولیس حکام کی سرزنش کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان ہر صورت پیش کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔