وزیرآباد میں مجھے قتل کرنے کے لیے بھیجا گیا شخص سکیورٹی ٹیم نے پکڑ لیا،سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سکیورٹی ٹیم نے پکڑ لیا، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کیا گیا۔
سہیل آفریدی کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کو بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالا پولیس نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اور اس نے پولیس کارڈ بھی دکھایا، تاہم اس کے باوجود اس پر تشدد کیا گیا۔
گوجرانوالا پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہونے پر ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کو بچایا۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے اس سے قبل بھی الزام عائد کیا تھا کہ سیالکوٹ میں ان کی آمد کے دوران جہاں جہاں وہ گئے، حکومت نے ان مقامات سے متعلق گھروں کو سیل کیا اور جنریٹر بھی خراب کیے گئے۔