Breaking News

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار
۱ منٹ پہلے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تھانہ نیلور کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔

 

اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

ترجمان نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں