Breaking News

جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں فوجی تعینات نہیں کرے گا، صدر لی جے میونگ

جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں فوجی تعینات نہیں کرے گا، صدر لی جے میونگ
۱ منٹ پہلے

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں کسی فوجی دستے کو تعینات نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسے کسی تنازع کا حصہ بنے گا جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا براہِ راست جنگ میں شامل ہو۔

 

جمعہ کو جاری بیان میں صدر لی جے میونگ نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جنوبی کوریا کی جانب سے ایسی کسی فوجی تعیناتی کا کوئی منصوبہ نہیں جس کے باعث ملک کسی تنازع میں الجھ جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کسی جنگ میں حصہ نہیں لے گا اور نہ ہی کسی مسلح تصادم میں ملوث ہوگا۔

 

جنوبی کوریا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ فوجی تعیناتی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے، جن میں شہریوں نے فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

 

صدر لی جے میونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا اپنی توانائی کی ضروریات اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اپنے تجارتی بحری جہازوں اور تیل کی ترسیل کے اہم راستوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں