Pakistan

پشاور، قبروں سے بچوں کی لاشیں نکال کر مبینہ بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور، قبروں سے بچوں کی لاشیں نکال کر مبینہ بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار
۱ منٹ پہلے

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بچوں اور بچیوں کی قبریں کھود کر لاشیں نکالنے اور ان کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے ملزم کو مبینہ طور پر ایک قبر کھودتے ہوئے پکڑا، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری ہے، حافظِ قرآن ہونے کے ساتھ بارہویں جماعت تک تعلیم بھی حاصل کرچکا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ملزم کو پکڑنے کے بعد بعض مقامی افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

پولیس کے مطابق زیرِ حراست شخص پر الزام ہے کہ وہ اس سے قبل بھی چار قبروں سے بچوں اور بچیوں کی لاشیں نکال چکا ہے اور ان کی مبینہ بے حرمتی میں ملوث رہا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں