Sports

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
۲۲ گھنٹے پہلے

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

 

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے مطلوبہ رفتار سے رنز نہ بنا سکی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز تک محدود رہی۔

 

پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی 31 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں