Sports

ایشین گیمز کبڈی: پاکستان پہلی بار سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ایشین گیمز کبڈی: پاکستان پہلی بار سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
۹ گھنٹے پہلے

ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

 

پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

 

پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے کے 4 میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر سکی، جبکہ اسے اس سے قبل تھائی لینڈ کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی۔

 

کبڈی 1990 سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے اور پاکستان ماضی میں اس ایونٹ میں 6 برانز اور 2 سلور میڈلز جیت چکا ہے۔

 

پاکستان نے 2014 کے علاوہ ہر ایشین گیمز کبڈی ایونٹ میں میڈل حاصل کیا، تاہم 2014 میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔

 

موجودہ ایشین گیمز میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کبڈی کے سیمی فائنل مرحلے تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں