Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات
۱ گھنٹے پہلے

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

ملاقات کے دوران مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں