World

امریکا اور ایران ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کی طرف واپس آئیں، چینی صدر

امریکا اور ایران ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کی طرف واپس آئیں، چینی صدر
۱۷ گھنٹے پہلے

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکا اور ایران کے درمیان ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ (ایم او یو) کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

 

چینی صدر نے یہ بیان جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دیا۔

 

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، شی جن پنگ نے ملاقات میں کہا کہ چین امریکا اور ایران کے درمیان سابقہ مفاہمتی فریم ورک کی طرف واپسی کو سپورٹ کرتا ہے۔

 

واشنگٹن کے اعلیٰ سطحی دورے پر پہنچنے کے چند گھنٹے بعد چینی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کے حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

 

تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران سمیت مختلف اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔ اس دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی ہم منصب کے لیے خصوصی استقبال بھی کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں