World

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا
۱۰ گھنٹے پہلے

اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعض نکات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں کردیے۔

 

فلسطینی مشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کی مشکلات کو اجاگر کیا۔

 

وزیراعظم نے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی، بہتر مستقبل اور اپنے خواب پورے کرنے کے حق کا سوال بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھایا۔

 

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے فلسطینی بچی ہند رجب کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔ 

 

انہوں نے 8 سالہ وفا عقیلہ کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کا اسکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

 

شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والے بچے کو زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں؟

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں