Pakistan

لاہور: غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت

لاہور: غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت
۹ گھنٹے پہلے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو مرکزی ملزم کے ایک رشتے دار کے گھر سے ملی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کا رشتے دار بھی فرار ہے جبکہ ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جس کی شناخت ڈیانا کے نام سے ہوئی ہے، کا طبی معائنہ کرایا جاچکا ہے۔ 

 

خاتون فی الحال بیان دینے کی حالت میں نہیں، ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

 

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں