Pakistan

پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے: سہیل آفریدی

پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے: سہیل آفریدی
۷ گھنٹے پہلے

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔

 

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے درازندہ میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں صرف عوام ہی نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں۔

 

 ان کے مطابق امن کے قیام کے لیے پولیس کو 35 ارب روپے دیے گئے ہیں۔

 

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں امن عزیز ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں، جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو شہید پیکج دیا جائے گا

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں