Pakistan

عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کے مبینہ جنسی استحصال کی کوشش ناکام، ایجنٹ گرفتار

عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کے مبینہ جنسی استحصال کی کوشش ناکام، ایجنٹ گرفتار
۷ گھنٹے پہلے

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کو مبینہ طور پر بیرون ملک جنسی استحصال کے لیے بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق خاتون مسافر انیشہ بی بی کی نشاندہی پر امجد نامی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 

خاتون پرواز نمبر ایس وی 801 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی۔

 

امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج کے حوالے کیا گیا۔

 

ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کے لیے بیرون ملک بھیجے جانے کے شواہد سامنے آئے۔ 

 

ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے موبائل فون، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد سے مبینہ شواہد ملے۔

 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران خواتین کے جنسی استحصال میں مبینہ طور پر ملوث نیٹ ورک سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آئیں۔

 

 ترجمان کے مطابق گروہ کا مبینہ سرغنہ سعودی عرب سے نیٹ ورک چلا رہا تھا جبکہ گرفتار ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے تھے۔

 

خاتون کا موبائل فون اور دیگر مواد مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

 

 خاتون مسافر اور گرفتار ایجنٹ کو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا۔

 

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں