Breaking News

امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی

امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی
۷ گھنٹے پہلے

ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

 

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل شکارچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے اور دشمن کی ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیا سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔

 

جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ ایران نئے عالمی نظام میں امریکا کو سابقہ حیثیت میں واپس نہیں آنے دے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں