Pakistan

ٹانک میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ،3 اہلکار جاں بحق

ٹانک میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ،3 اہلکار جاں بحق
۱ دن پہلے

ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ٹریفک پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ واقعے میں کانسٹیبل گل، کانسٹیبل وسیم شاہ اور ڈرائیور فیاض الدین جان کی بازی ہار گئے۔

 

فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری بھی زخمی ہوئے، جن کی شناخت قیصر محمود اور ظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

 

امدادی ٹیموں نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اور دونوں زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ سیکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں