Pakistan

بہاولپور:عمر رسیدہ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی،شوہر جاں بحق

بہاولپور:عمر رسیدہ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی،شوہر جاں بحق
۵ گھنٹے پہلے

بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں شوہر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون کو ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچا لیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کی مہاجر کالونی سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ یوسف علی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جوڑا رکشے کے ذریعے ششماہی نہر پہنچا جہاں دونوں نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

 

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کو پانی سے نکال لیا، تاہم یوسف علی گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ ان کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

اہل خانہ کے مطابق واقعے کی وجوہات میں مبینہ طور پر غربت یا اولاد سے پریشانی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس اور متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں