World
امریکا نے اسرائیل کو 40 ہزار بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی
امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بم اپنی تباہ کن صلاحیت کے اعتبار سے انتہائی طاقتور ہیں، اور بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی مجموعی تباہ کاری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقد ٹکر کارلسن نے نیشنل پبلک ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم اسرائیل کو بطور تحفہ فراہم کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ان کی لاگت امریکی فنڈز سے ادا کی جائے گی، جن کی منظوری امریکی کانگریس نے دی ہے۔
ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے وہ ارکان جو اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، ان میں سے بعض اسرائیلی لابی سے مالی معاونت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔