کرکٹ ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ پاکستان کا بھارت کے خلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں رہا، تاہم دونوں ٹیموں کو گروپ مرحلے میں ایک ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں، کیونکہ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کو براڈکاسٹرز کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول کل کیپ ٹاؤن میں جاری کیا جائے گا، جس کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔
14 ٹیموں پر مشتمل یہ عالمی ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔
یکم اکتوبر سے ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہو جائے گا۔