Sports

کرکٹ ورلڈکپ 2027 کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

کرکٹ ورلڈکپ 2027 کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا
۳ گھنٹے پہلے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ بیلٹ کا عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

 

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے کرکٹ شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا موقع ملے گا۔

 

کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2027 کا ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک جاری رہے گا، جس دوران شائقین تمام میچز کے لیے ٹکٹ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

 

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹوں کی درخواست دی جا سکے گی۔

 

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹکٹ بیلٹ میں شامل ہونے کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں