Sports

سلمان علی آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم،سکواڈ سے بھی باہر ہونے کاامکان

سلمان علی آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم،سکواڈ سے بھی باہر ہونے کاامکان
۷ گھنٹے پہلے

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 فارمیٹ میں کپتان سلمان علی آغا کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق ان کی ٹی 20 کپتانی کا دور ختم ہونے جا رہا ہے اور انہیں ٹی 20سکواڈ سے بھی باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 ٹیم کا حصہ بھی نہیں رہیں گے، تاہم وہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

 

ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے نام زیرِ غور ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

 

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کے بعد شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم وہ ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

 

شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 136 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں شامل ہیں، جبکہ حارث رؤف نے قومی ٹیم کے لیے 133 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کو ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم دونوں محدود اوورز کے سکواڈز کا حصہ ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جبکہ 18 سے 31 اکتوبر تک پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں