Business

تجارتی خسارہ 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا

تجارتی خسارہ 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا
۱۹ دن پہلے

اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ تین ماہ کے دوران 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا۔

 

وفاقی ادارہ شماریات کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 13.21 فیصد جبکہ برآمدات میں 10.84 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 

اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر برآمدات میں اضافے کے باوجود درآمدات میں زیادہ اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں