Entertainment

بھارت میں خود کو پُرسکون محسوس نہ کرنے کے بیان پر سنجے دت کی وضاحت

بھارت میں خود کو پُرسکون محسوس نہ کرنے کے بیان پر سنجے دت کی وضاحت
۵ گھنٹے پہلے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں خود کو پہلے جیسا پُرسکون محسوس نہ کرنے سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

 

سنجے دت نے یہ بات شیکھر سمن کے شو میں گفتگو کے دوران کہی تھی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں اداکار نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔

 

سنجے دت نے کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ ان کے مطابق شو میں ہونے والی گفتگو اسکرپٹڈ تھی اور ان کا مقصد اس میں ہلکا پھلکا مزاح شامل کرنا تھا۔

 

اداکار نے وضاحت کی کہ ان کے تبصرے ایک ایسی گفتگو کا حصہ تھے جس میں مزاح اور طنز کا انداز اختیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس انداز کو اپنی فلم ’مُنّا بھائی‘ خصوصاً ’گاندھی گیری‘ کے تصور سے جوڑا، جس کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا تھا۔

 

سنجے دت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کے الفاظ کو اصل تناظر سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں