Entertainment

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
۱ دن پہلے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار کی میت گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 

اس موقع پر نانا پاٹیکر کی میت کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور تین راؤنڈ فائر کرکے سرکاری سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے آخری رسومات کے دوران چتا کو آگ دی۔

 

آخری رسومات میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اہلِ خانہ اور ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر چل بسےتھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں