Entertainment

میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، نیاگرا فالز بارڈر سے ڈی پورٹ

میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، نیاگرا فالز بارڈر سے ڈی پورٹ
۴ گھنٹے پہلے

اداکارہ میرا کو کینیڈین حکام نے ملک میں داخلے سے روک کر نیاگرا فال بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ایک شو میں شرکت کے لیے امریکا سے کینیڈا جارہی تھیں۔ انہیں نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر کئی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا، جس کے بعد ڈی پورٹیشن کے حکم پر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا، جن کا اصل نام ارتضیٰ ارباب بتایا جاتا ہے، کو معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن کے لیے کیلگری میں سٹیج پر پرفارم کیا تھا۔

 

 ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران سٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث ان کی کینیڈا میں انٹری پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 

تاہم میرا اس فیصلے کے خلاف کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں