کومل عزیز کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر تبصرے،اداکارہ کا اظہارِ ناراضی
اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ڈرامہ سیریل ’بھروسہ پیار تیرا‘ اور ’رازِ الفت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ان دنوں شوبز سے دور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔
حال ہی میں کومل عزیز نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوعِ بحث بنا لیا۔
بعض صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان کے طرزِ زندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔
تنقیدی تبصروں پر کومل عزیز نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو دوسری خواتین کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے اور ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔
دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو ناپسند کیا۔