Entertainment

نانا پاٹیکر نے مجھے بدنام کرنے کیلئے راکھی ساونت کو اڑھائی لاکھ دیے تھے، تنوشری دتہ

نانا پاٹیکر نے مجھے بدنام کرنے  کیلئے راکھی ساونت کو اڑھائی لاکھ دیے تھے، تنوشری دتہ
۱۰ گھنٹے پہلے

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر نے 2018 کی می ٹو مہم کے دوران انہیں بدنام کرنے کے لیے راکھی ساونت کو اڑھائی لاکھ روپے دیے تھے۔

 

تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے دو روز قبل نانا پاٹیکر کے ممبئی میں واقع گھر سے 2 سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔

 

اداکارہ کے مطابق انہیں یہ معلومات راکھی ساونت کی قریبی دوست راج شری مورے نے فراہم کیں۔ تنوشری نے کہا کہ اس وقت وہ پہلے ہی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان کے خلاف سامنے آنے والے الزامات نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

 

تاہم راکھی ساونت اور راج شری مورے کی جانب سے تنوشری دتہ کے ان الزامات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں