Pakistan
پاکپتن: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور 3 سالہ بچہ جاں بحق
پاکپتن میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور ان کا 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی فیملی ہسپتال سے دوا لے کر واپس منچن آباد جارہی تھی کہ راستے میں ڈمپر سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد احمد، یاسمین اور ان کے 3 سالہ بیٹے عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔