Pakistan

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
۴ گھنٹے پہلے

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کامران شہید ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جمرود کی حدود میں واقع علاقے جلال دین میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

 

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار کا جسدِ خاکی جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں