نضال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملہ آور کی سزائے موت کو براہِ راست دکھانے کے معاملے پر تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حملہ آور کی سزائے موت کو براہِ راست دکھانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے لیکن سزائے موت کو براہِ راست دکھانے کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ پینٹاگون کی جانب سے حملہ آور ندال ملک حسن کی سزائے موت کی لائیو سٹریم کی جائے گی یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سزائے موت کو براہِ راست دکھایا بھی گیا تو وہ اسے نہیں دیکھیں گے۔
اس سے قبل پینٹاگون نے امریکی فوجی نضال ملک حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملے کے مجرم کو 3 دسمبر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔
ندال ملک حسن کو 2009 میں ٹیکساس کے فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔