World

بھارت میں مظاہرین کی گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، نئی دہلی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بھارت میں مظاہرین کی گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، نئی دہلی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
۶ گھنٹے پہلے

بھارت میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

 

ادارے کے مطابق بھارت میں مظاہرین، سیاسی رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پُرامن اجتماع کے حق کا مکمل احترام یقینی بنائیں۔

 

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارت کے اندرونی معاملات میں بلاجواز مداخلت قرار دیا ہے۔ 

 

وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کا طرزِ عمل امتیازی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق بھارت کے چیف الیکشن کمشنر پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مخالف 13 کروڑ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کیے۔ 

 

اس معاملے پر احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے اپوزیشن رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا تھا۔

 

اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابھیجیت دپکے اور دیگر افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ ایک سال تک امن عامہ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

 

نئی دہلی میں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی تعیناتی برقرار ہے، تاہم بند کیے گئے میٹرو اسٹیشن دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں