Breaking News
ہمارے 11 ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اب تک مبینہ اغوا یا گرفتار ہو چکے،سپیکرکے پی
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 11 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اب تک مبینہ طور پر اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے کہا کہ مبینہ طور پر اغوا یا گرفتار ہونے والے ارکان میں 8 ایم پی اے اور 3 ایم این اے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والے صوبائی وزراء میں فضل شکور اور ڈاکٹر امجد علی شامل ہیں، جبکہ عبدالسلام آفریدی اور محمد ریاض بھی مبینہ طور پر اغوا ہوئے ہیں۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ ایم پی اے سلطان روم، یامین خان اور محمد اعظم خان بھی لاپتا ہیں، جبکہ فتح الملک ناصر اور داور کنڈی کی مبینہ گرفتاری کی اطلاع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی فضل خان اور زبیر خان بھی مبینہ طور پر اغوا ہوئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی ارکان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی۔