Sports

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی طلب میں ریکارڈ اضافہ
۴ گھنٹے پہلے

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں شائقین کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کے حصول کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹکٹ بیلٹ رجسٹریشن کے تحت اب تک 44 لاکھ افراد اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔ 

آئی سی سی نے بتایا کہ صرف 12 دنوں کے دوران ٹکٹس کے حصول کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 

کرکٹ کے عالمی ادارے کے مطابق آئی سی سی بیلٹ کے ذریعے 142 ممالک سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جو آئندہ ورلڈ کپ میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر کرتی ہیں۔ 

آئی سی سی نے بتایا کہ ٹکٹس حاصل کرنے کے خواہش مند شائقین 21 نومبر تک بیلٹ رجسٹریشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں